زیرتعمیر عمارت کی چھت مکان پر گر پڑا

   

بڑا سانحہ ٹل گیا، گھر کے افراد کی بروقت چوکسی سے گھر کے افراد کی جان بچ گئی
حیدرآباد ۔16 مئی (سیاست نیوز) آغاپورہ میں اچانک برقی کا گل ہوجانا ایک خاندان کو تباہی سے بچانے کا سبب بن گیا۔ تیز طوفان، ہواؤں اور بارش کے سبب برقی گل ہوگئی۔ اس دوران ایک زیرتعمیر عمارت کا حصہ مکان کی چھت پر گر پڑا اور چھت پھٹ کر مکان تباہ ہوگیا۔ اس وقت برقی گل ہونے کے سبب شیرخوار بچوں کو لیکر گھر کے افراد صحن میں آ گئے تھے جس کے سبب بڑا سانحہ ٹل گیا۔ آغاپورہ کے علاقہ مغل گارڈن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ تباہ شدہ مکان کے مالکین نے زیرتعمیرعمارت کے ذمہ دار پر الزام لگایا کہ گذشتہ 4 سال سے ان کو توجہ دلائی جارہی ہے۔ تاہم زیرتعمیر مکان کا مالک توجہ نہیں دے رہا تھا۔ اس زیرتعمیر عمارت کی اینٹیں مکان کی چھت پر گر پڑی جس کے سبب چھت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گھر کا سامان تباہ ہوگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد حبیب نگر پولیس نے آغاپورہ علاقہ کا دورہ کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس مکان کے پرمیشن کی جانچ کے علاوہ معیارکی بھی جانچ کرے گی۔