واشنگٹن : بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعے ملک ٹونگا میں زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ٹونگا کے دارالحکومت نوکو الوفا سے 65 کلومیٹر دور شمال میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹ پڑا جس کے بعد دھماکوں کی آواز ہزاروں کلومیٹر دور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور فجی سمیت دیگر جزائر پر بھی سنی گئی۔