زیرِ تعمیر عمارت سے گر کر 2پاکستانی جاں بحق

   

Ferty9 Clinic

ریاض : سعودی عرب میں زیرِ تعمیر عمارت سے گر کر دو پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ النسیم محلے میں زیرِ تعمیر عمارت میں لفٹ ٹوٹنے سے پیش آیاجہاں دونوں مزدور کام کر رہے تھے۔پاکستانی مزدوروں کی شناخت خاور یونس اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ مزدوروں کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام جب کہ تدفین مکہ مکرمہ میں کردی گئی۔