ضلع نظام آباد میں سیلابی صورتحال پر اجلاس، راحت کاری اقدامات کی عہدیداروں کو پرشانت ریڈی کی ہدایت
نظام آباد ۔ گذشتہ دو دنوں سے جاری بارش کے باعث نظام آباد ضلع کے منڈل مینڈورہ کے موضع تاول کے سامبیا آشرم میں پھنسے ہوئے 7 افراد کو بوٹ کے ذریعہ محفوظ مقام کو منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ دو دنوں سے جاری بارش کے باعث تمام ندیاں تالابیں لبریز ہوکر بہہ رہی ہیں اور تاول میں واقع آشرام ندی کے کنارے پر اس آشرام میں کل شام سے 7 افراد پھنس گئے تھے اور انہوں نے ضلع انتظامیہ اور وزیر عمارت وشوارع کو اطلاع دینے پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آرمور آرڈی او اور تحصیلدار ایر گٹلا اور مینڈورہ کو اطلاع دیتے ہوئے بورٹ کا انتظام کیا اور بوٹ کے ذریعہ آشرم میں پھنسے ہوئے 7 افراد کو محفوظ طور پر کنارے لایا گیا ۔ این ڈی آر ایف ٹیم کے لیڈر دامور سنگھ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ان افراد نے ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی سے بھی ملاقات کی 7 افراد کو محفوظ طور پر لانے پر انہیں مبارکباد پیش کیا ۔ دریں اثناء نظام آباد ضلع میں جاری بارش کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے اور احتیاطی اقدامات اور امدادی کام کرنے کی غرض سے وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی دو دنوں سے اپنے آبائی مقام ویلپور میں قیام کئے ہوئے ہیں آج انہوں نے آراینڈ بی ، پنچایت راج ، ایریگشن ، اگریکلچر ، پولیس ، ٹرانسکو کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی قیام میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے نشیبی علاقوں میں واقع عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ان کا عارضی طور پر شیلٹر دینے اور اس جگہ پر کھانے کا انتظام کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی بعدازاں عہدیداروں کے ہمراہ موتے ، بھیمگل ، مچکور ، ماکلور ، موتے کا دورہ کرتے ہوئے چک ڈیامس کا جائزہ لیا ۔ مچکور میں تالاب میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پانی بھیمگل اور مچکور کے درمیان بڑے پیمانے پر بہہ رہا ہے فوری تین لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے اس کی مرمت کرنے کی تالاب میں شگاف کی وجہ سے تقریباً150 ایکر کھڑی فصل کو نقصان ہوا ہے اور کٹے کے مرمتی کام بھی انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔