زیر آب علاقوں کی ترقی کے لئے پونم پربھاکر کی مہا پد یاترا

   

Ferty9 Clinic

کل جماعتی قائدین کی شرکت، چیف منسٹر سے توجہ دینے کا مطالبہ
حیدرآباد۔31 ۔ جولائی (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر نے کریم نگر اور سرسلہ اضلاع میں زیر آب علاقوں کی ترقی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہا پد یاترا کا آغاز کیا ۔ کل جماعتی قائدین کے ساتھ یہ پد یاترا نیروجا پلی سے راجنا سرسلہ پہنچے گی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت دیگر علاقوں کی طرح کریم نگر اور سرسلہ کے مواضعات کی ترقی کو فراموش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں زیر آب مواضعات کی ترقی کے خصوصی اقدامات کئے گئے لیکن دونوں کے عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ مہا پد یاترا کا مقصد حکومت سے اس بات کا مطالبہ کر نا ہے کہ تمام علاقوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ زیر اب علاقوں کے عوام کو بھاری نقصانات کا اندیشہ ہے ۔ پربھاکر نے کہا کہ کے سی آر کسانوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکے ہیں۔ پہلی میعاد میں پانچ لاکھ روپئے فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وعدہ پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار شہر کے مضافاتی علاقہ میں سوشیل فاریسٹری کے لئے ایم پی ترقیاتی فنڈ خرچ کر رہے ہیں جبکہ انہیں اپنے آبائی مواضعات کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنتوش کمار ایم پی ترقیاتی فنڈ پسماندہ علاقوںکی ترقی پر خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت زیر آب علاقوں کی تر قی پر توجہ نہیں دے گی تو احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی ۔