زیر التواء شادی مبارک کے چیکس تقسیم کئے جائیں

   

پرجا وانی درخواستوں کی فوری یکسوئی پر زور، کلکٹر محبوب نگر کی ویڈیو کانفرنس

محبوب نگر۔/23 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو ماہ سے زائد زیر التواء شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ضلع کلکٹر جی روی نائیک نے ویڈیو کانفرنس میں تحصیلداروں اور محکمہ مال کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں ہدایات دیں۔ انہوں نے دیگر کئی مسائل سے واقفیت حاصل کی اور کہا کہ ریت کی اسمگلنگ کو روکنے اور اس پر عائد کردہ جرمانے ادا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پرجا وانی میں موصول درخواستوں کی یکسوئی پر توجہ دی جائے۔ مختلف سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے جو درخواستیں داخل ہوئی ہیں اس کی جانچ کرتے ہوئے جاری کئے جائیں۔ دھرانی کے تحت تمام درخواستوں کی جانچ اور یکسوئی کے اقدامات کئے جائیں۔ صنعتی راہداریوں کے قیام کیلئے سرکاری اراضیات کی نشاندہی کی جائے۔ ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرکے جاریہ ماہ کی 25 تاریخ تک تکمیل کیلئے کام کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شویندر پرتاپ، موہن راؤ، ہاؤزنگ، میڈیکل ، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز کے اعلیٰ عہدیدار ان موجود تھے۔