کلکٹر نارائن پیٹ یاسری ہرشا نے ایم پی ڈی او، تحصیل آفس کا معائنہ کیا
نارائن پیٹ ۔ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویاسری ہرشا آئی اے ایس نے آج اچانک تحصیل آفس اور ایم پی ڈی او آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے مذکورہ دفاتر کی ناگفتہ بہ صورتحال کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دفاتر کے ریکارڈ روم میں بے ترتیب فائیلوں اور کوڑا کرکٹ کے بارے میں استفسارات کئے۔ انہوں نے دفاتر کے ریکارڈ کی تنقیح کی۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء فائیلوں کو فوری طور پر یکسوئی کریں، انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے دفاتر کی اس صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ دفاتر کے عملہ کے حاضری ریکارڈ اور بائیو میٹرک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفاتر کے احاطہ اور ریکارڈ کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ چیزیں حکام کے حوالے کئے جائیں۔ غیر ضروری طور پر دفاتر میں ذخیرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے می سیوا کے ذریعہ دھرانی میں زیر التواء میوٹیشن درخواستوں کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں موجود اراضی کے مسائل سے متعلق زیر التواء درخواستیں تیزی سے حل کریں۔ بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔