زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے ٹھوس اقدامات کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

میدک ۔ ڈی جی پی میناریٹی نے متحدہ ضلع میدک میں شامل اضلاع میدک ، سنگاریڈی سدی پیٹ کے ضلعی پولیس آفیسرس سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشنوں میں موجود زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کرتے ہوئے مقدمات کی تعداد میں کمی لائی جائے ۔ این پی چنددپتی میدک نے ویڈیو کانفرنس کے دوران بتایا کہ زیر التواء مقدمات کی تیزی کے ساتھ یکسوئی کرتے ہوئے کیسوں میں کمی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں میدک ڈی ایس پی کرشنا مورتی توپران ڈی ایس پی کرن کمار ، ڈی آر پی سی آئی چندرا ٹھوگر ڈسٹرکٹ ایس ایچ او ورنگل انچارج آلہ درگ سرکل انسپکٹر روی اور دیگر بھی شریک تھے ۔

بس کی ٹکر سے بائیک راں شدید زخمی
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے منگارم علاقہ سے تعلق رکھنے والا سنگاگوڑ آر ٹی سی بس کو بائیک سے پیچھے سے آکر ٹکر دینے پر شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سنگاگوڑ منگارم موضع سے لنگم پیٹ کو آرہا تھا کہ اسی وقت یلاریڈی سے کاماریڈی جارہی آر ٹی سی بس کو پیچھے سے بائیک سے ٹکرا گیا جس سے یہ بائیک کے ساتھ گر پڑا اور شدید زخمی ہوا ۔ زخمی کو فوری کاماریڈی کے دواخانہ کو ایمبولنس میں منتقل کیا گیا ۔
٭٭٭