زیر التواء چالانات پر کوئی رعایت نہیں : ٹریفک پولیس کی وضاحت

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ٹریفک پولیس نے جمعرات کو واضح کیا کہ تلنگانہ پولیس کی جانب سے زیر التواء ٹریفک ای چالان پر رعایت سے متعلق غلط اور گمراہ کن معلومات سوشیل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمس پر زیر گردش ہیں ۔ حیدرآباد ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک پی وشوا پرساد نے ایک بیان میں واضح کیا کہ زیر التواء ٹریفک ای چالان پر کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے ۔ ٹریفک ای چالان پر رعایت کا کوئی بھی دعوی ، جعلی شرارتی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایسے کسی بھی جعلی اور گمراہ کن دعوے یا معلومات پر یقین نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی پیغامات کو شیئر کرنا یا آگے بڑھانا غیر ضروری الجھن کا باعث بن سکتا ہے اور یہ قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری پہلے حقائق کی تصدیق کریں ۔ اگر کسی کو وضاحت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 27852721 ، 040-27852772 یا ویب سائٹ پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔ ش