زیر التواء کیسوں کی یکسوئی کے اقدامات کی ہدایت

   

نظام آباد :ڈی جی پی تلنگانہ مسٹر مہندر ریڈی نے پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے امن و ضبط کی برقراری کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ زیر التواء کیسوں کے یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر مہندر ریڈی نے پولیس کمشنر مسٹر کے آر ناگاراجو سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے نظام آباد پولیس کمشنر میں کیسوں کی یکسوئی کیلئے کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی ۔ پولیس اسٹیشن سطح پر جائزہ لیتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ کسی بھی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے اس کیلئے چوکسی برتنے ، پولیس اسٹیشنوں میں واقع پٹرولنگ میں اضافہ اور دستوں کے تعینات اور گاڑیوں کی تلاشی کرنے اور زیر التواء وارنٹس کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے اور زیر التواء چالان کی وصولی کیلئے سخت کارروائی کو انجام دینے کی ہدایت دی ۔