گمبھی راؤ پیٹ میں جرائم پر جائزہ اجلاس، ایس پی راہول ہیگڈے کا خطاب
گمبھی راؤپیٹ ۔ راجننہ سرسلہ ضلع ایس پی راہول ہیگڈے نے آج ضلع پولیس آفس میں ضلعی پولیس افسران کے ساتھ کرائم جائزہ میٹنگ کا انعقادعمل میں لایا، اس موقع پر ضلع ایس پی نے پولیس اسٹیشنوں میں درج مقدمات، ان کی موجودہ صورتحال، مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، مقدمات کی تفتیش، بازیابی، عدالت میں زیرسماعت مقدمات، سنگین مقدمات اور گمشدگی کے مقدمات، متعلقہ سب انسپکٹران سے دریافت کیااور کہا کہ زیر التوا مقدمات کو تیزی سے حل کرکے زیر التوا مقدمات کی تعداد کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ سائبر کرائم کی درخواست کا فوری جواب دیا جائے اور مقدمہ درج کیا جائے، شکایت کنندہ کی مکمل تفصیلات معلوم کریں۔ موصولہ فون نمبر، شکایت کنندہ کا فون نمبر، ای میل آئی ڈی وغیرہ ایف آئی آر میں جمع کرنے کی تجویز دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے لوگوں کو ہر روز آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو ٹیسٹ، گاڑیوں کی جانچ پڑتال ہر تھانے کے اندر روزانہ کی جانی چاہیے اور کھلے عام عوامی مقامات پر شراب نوشی کے واقعات پر کڑی نظر رکھیں اور اس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جائیں۔ میٹنگ میں ڈی ایس پیز چندر شیکھر اور روی کمار، سی آئیز انیل کمار، اپیندر، موگیلی، وینکٹیش، سری لتتا، اسپیشل برانچ سی آئی سرور، ڈی سی آر بی سی آئی نوین کمار اور آر آئی کمار سوامی نے شرکت کی۔
