زیر التورا کاموں کو جلد انجام دینے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

رکن اسمبلی جی گنیش گپتا کا عہدیداروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس

نظام آباد ۔رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن) بیگالہ گنیش گپتا کرونا وائرس کے سبب حیدرآباد میں زیر علاج تھے صحت یابی کے بعد مزید چند ہوم آئسولیشن کے ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد حیدرآباد میں قیام پذیر ہے لیکن نظام آباد حلقہ کی ترقی کیلئے کوشاں ہے انہوں نے حیدرآباد سے زوم ایپ کے ذریعہ شہر کے ترقیاتی کاموں پر میونسپل ، آراینڈ بی ، پبلک ہیلت و کنٹراکٹرس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر عہدیداروں سے تفصیلی طور پر بات چیت کی ۔ علی ساگر فلٹر بیڈ میں موٹر کی خرابی کی اطلاع کے بارے میں عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی اور فوری موٹر کی درستگی کرانے اور فلٹر بیڈ میں مکمل پانی بھرنے کی اور ہر روز آبی سربراہی انجام دینے کی ہدایت دی ۔ مسٹر گنیش گپتا نے نظام آباد میں جاری انڈر گرائونڈ کاموں کے باعث سڑکوں پر گڑھے ہوچکے ہیں بارش میں عوام کو مشکلات پیش آنے کے امکانات ہیں لہذا فوری مرمتی کام انجام دینے تروملا ٹاکیز کے علاقہ میں تعمیر کئے جانے والے ڈرینج کے کاموں کو جلداز جلد انجام دینے ، نہروپارک تا تلک گارڈن ، ریلوے اسٹیشن تک تعمیر کئے جانے والے ڈیوائیڈر کے کاموں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اس خصوص میں رپورٹ پیش کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سنٹر میڈین کاموں کو مکمل کرتے ہوئے اس میں پودے لگانے کی صورت میں خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور پودوں کے تحفظ اور پانی ڈالنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے شہر میں زیر التواء کاموں کو انجام ، ڈرینج اور سڑکوں کے کاموں کو جلداز جلد انجام دینے انہوں نے میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل ، میونسپل انجینئر ساگر ، مشتاق احمد ، رشید و دیگر عہدیداروں سے بھی تفصیلی طورپر بات چیت کی اور اس خصوص میںہدایت دیتے ہوئے زیر التواء کاموں کو جلداز جلد کرنے اور کنٹراکٹروں کو بلوں کی ادائیگی کی صورت میں کام دوبارہ شروع کئے جاسکتے ہیں لہذا کاموں کو انجام دینے کی بھی ہدایت دی ۔