زیر تعمیر اسمارٹ سڑکوں کی تعمیرات کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

عظیم تر بلدیہ ورنگل میں عہدیدارو ں کے اجلاس سے میئر گنڈہ سدھا رانی کا خطاب

ورنگل ۔گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میئر گنڈو سدھا رانی نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ شہر میں زیر تعمیر اسمارٹ سڑکوںکے کاموں میں تیزی پیدا کی جائے ۔انہوںنے عظیم تربلدیہ میں واقع اپنے چیمبرمیں اسمارٹ سٹی پیاکیج 1کے تحت ورنگل ،ہنمکنڈہ میں 11روڈس ،فیس 1کے تحت آر 1، آر 2، آر 3،آر 4سڑکیں ،پیاکیج 2کے تحت ورنگل اور وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے بالاجی نگر جنکشن تک اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اور کارکردگی سے متعلق شہری منصوبہ بندی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر ،ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر کے سونچ کے مطابق گریٹر ورنگل کے تمام سڑکوں کو پرکشش اسمارٹ روڈس میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔انہوںنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی حال مارچ کے اواخر تک تمام کاموں کی تکمیل انجام دینے کے اقدامات کریں ۔انہوں نے انجینئرنگ عہدیداروں سے کہا کہ وہ کاموں میں شفافیت سے متعلق وقفہ وقفہ سے نگرانی کریں ۔انہوںنے کہا کہ اسمارٹ سٹی پتکم کے تحت مزید اسمارٹ سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اسمارٹ روڈس کے ساتھ فٹ پاتھ جنکشن اور لائٹس کے ساتھ خوبصورت بنائیں ۔اس موقع پر ایس ای ستیا نارائنا ،اسمارٹ سٹی پی ایم ای آنند اولیٹی ،ڈی ای روی کمار ،ٹائون پلاننگ اے سی پی بشیر اور دیگر موجود تھے ۔