زیر تعمیر اقلیتی اقامتی اسکول کا معائنہ

   

نظام آباد: 6؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج دھرم پوری ہلز کے علاقہ میں تعمیر کئے جانے والے 7 اقلیتی اقامتی مدارس کے کاموں کا جائزہ لیا ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمتو ، اڈیشنل کلکٹر یاد ی ریڈی و انجینئر نگ ریونیو عہدیداروں کے ہمراہ دھرم پوری ہلز میں تعمیر کئے جانے والے اقامتی مدارس کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ حکومت کی جانب سے ایک ہی مقام پر 4 لڑکیوں کے اقامتی اسکولس اور تین مدارس کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے بنیادی طور پر کاموں کا جائزہ لیا ۔ کلاس رومس ، لائبریری ، بائیو میٹری ، لیاب رومس ، بیت الخلائوں ، کچن شیڈ کا بنیادی طور پر جائزہ لیتے ہوئے گتہ دار کو ہدایتیں جاری کی اور کنٹراکٹر کی جانب سے ایک ہی مقام پر کام ہونے کی وجہ سے تاخیر کے بارے میں واقف کرانے پر عہدیداروں سے بات چیت کی اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔

بھونگیر میں جلوس اربعین کا انعقاد
بھونگیر /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید کلب حسین عابدی کے بموجب بھونگیر میں جلوس اربعین عاشورخانہ سے بروز پیر بوقت 4 بجے دن بعد مجلس عزاء ہمراہ علم مبارک کے ساتھ عاشورخانہ سے برآمد ہوکر نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتا ہوا قاضی محلہ چوراہا سے ہوتا ہوا عاشورخانہ حضرت عباس پہونچا وہاں سے انجمن عون و محمد بھونگیر اور دیگر حیدرآباد گروہان نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے عابدی ولا سے ہوتے ہوئے الاوہ بی بی بھونگیر پہونچا ۔ بعد ازاں مجلس میں تبدیل ہوا ۔جلوس کی قیادت مسجد شیعہ امامیہ کے جنرل سکریٹریی کلب حسین عابدی و سید مہدی حسین عابدی رضا حسین محمد لائق علی ، محمد حیدر علی ( رشید ) اصغر و باسط و سید سجاد حسین نے کی ۔ جلوس عزاء میں پولیس کا معقول بندوبست تھا اور جلوس کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیا گیا ۔
پٹلم میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد
پٹلم /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے منڈل پرجا پریشد آفس کے فرسٹ فلور کے میٹنگ ہال میں منڈل پرجا پریشد کے صدر کویتا وجئے کمار کی قیادت میں منڈل پریشد کا جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں زیڈ پی ٹی سی سرینواس ریڈی منڈل پریشد نائب صدر لکشما ریڈی ، ایم پی ڈی او وینکٹیشور بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔