زیر تعمیر عمارت سے گرنے پر مزدور ہلاک

   

حیدرآباد : /26 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ اپر پلی میں زیرتعمیر عمارت سے اتفاقی طور پر گرنے کے نتیجہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ بی وی کرشنا ساکن بدویل راجندر نگر آج صبح اوپر پلی راجندر نگر میں واقع ایک زیرتعمیر عمارت پر کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ گرپڑا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس راجندر نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔