زیر تعمیر عمارت میں برقی شاک سے مزدور کی موت

   

حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ حیات نگر میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والا ایک مزدور برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ایم سرینواس جو سنٹرنگ کا مزدور تھا عبداللہ پور میٹ علاقہ میں زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر کام کررہا تھا کہ وہاں موجود برقی تار کی زد میں آگیا اور گر پڑا اور وہ جائے حادثہ پر فوت ہوگیا۔ پولیس حیات نگر نے اس سلسلہ میں کنٹراکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ب