میدک ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کا دورہ ، انجینئیرس سے بات چیت
میدک /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک راجرشی شاہ نے انجنئیرنگ عہدیداروں کے ہمراہ میدک کے پلی کوٹیال میں زیر تعمیر ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ افکو ڈائرکٹر مسٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال بھی موجود تھے ۔ کلکٹر راجرشی نے انجینئیرس کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرون 15 یوم تمام کام واٹر سپلائی برقی سربراہی ، پلمبنگ ورکس تمام سڑکوں کو مسطح بنانے کاموں کی تکمیل کرلی جائے ۔ بلدی کمشنر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں اُگے ہوئے جنگلی پودے نکال دیں ۔ سڑکوں کو مسطح کرنے اور سائے دار درختوں کیلئے شجرکاری کو یقینی بنائیں ۔ علاوہ ازیں کھیل میدان کی بھی تعمیر عمل میں لائی جائے ۔ اسی طرح کلکٹر شاہ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈبل بیڈرومس مکانات کے علاقے پلی کوٹیال میں آنگن واڑی اسکول اور ایک راشن شاپ بھی قائم کریں ۔ ان کے ہمراہ پنچایت راج ای ای ست نارائن ریڈی ، ڈپٹی ای ای پانڈو رنگاراؤ ، کمشنر بلدیہ جانکی رام ساگر ، تحصیلدار سرینواس ، محکمہ برقی کے عہدیدار مشن بھگیرتا کے انجینیئرس اور کنٹراکٹرس بھی موجود تھے ۔