حیدرآباد ۔ 25۔ مارچ (سیاست نیوز) چرلہ پلی جیل میں زیر دریافت قیدی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے بموجب 21 سالہ راماوت چندر متوطن ضلع نلگنڈہ حیات نگر علاقہ میں خانگی اسکول میں پی ٹی ٹیچر کی ملازمت کیا کرتا تھا اور اس دوران اس نے کم عمر بچی سے دست درازی کرنے پر پولیس نے اسے 23 مارچ کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل دے دیا تھا۔ 24 مارچ رات 11.30 بجے چندر نے چرلہ پلی جیل کے ماناسا بلاک کے بیت الخلاء کی وینٹی لیٹر سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ چندر کے ساتھی قیدیوں نے دیکھ کر جیل حکام کو آگاہ کیا تھا اور اسے دواخانہ منتقل کیا جانے کے دوران وہ فوت ہوگیا۔