زیر زمین سطح آب میں تیزی سے کمی تشویشناک

   

بارش کے پانی کا تحفظ ناگزیر، ضلع نظام آباد کے انکا پور میں شعور بیداری ریالی، کلکٹر کا خطاب
نظام آباد:10 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جل شکتی ابھیان پروگرام کے تحت ضلع نظام آباد کے انکاپور میں آج شعور بیداری پروگرام کو انجام دیا گیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دن زیر زمین سطح آب میں تیزی کے ساتھ کمی واقع ہوتی جارہی ہے ان حالات میں بارش کے پانی کے تحفظ ناگزیر ہے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کیلئے اقدامات نہ کرنے کی صورت میں آنے والے دنوں میں انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق پیدا ہونے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے پانی کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر شعور بیداری کی جارہی ہے اور اس میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔ حکومت کی جانب سے سابق میں بھی اس طرح کے پروگراموں کو انجام دیا گیا تھا اور مزید پروگراموں کو انجام دیتے ہوئے اس میں عوام کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے عوام منتخب نمائندہ حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی کامیابی کیلئے اپیل کی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مختلف پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ طمانیت روزگار اسکیم کے تحت ان پروگراموں کو انجام دیا گیا اور اس اسکیم میں پانی کے تحفظ کیلئے بھی بہترین موقع ہے ۔ جل شکتی ابھیان اسکیم کی عمل آوری کیلئے ملک گیر سطح پر 256 اضلاع کا انتخاب کیا گیا جس میں ضلع نظام آباد بھی شامل ہے ۔ضلع میں ریاستی سطح پر عمل کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ملک گیر سطح پر پہلی مرتبہ اس اسکیم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام سے اپیل کی ۔انہوں نے شجرکاری کی اہمیت کو بھی پیش کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہریتا ہرم کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے اس موقع پر جل شکتی ابھیان کے نوڈل آفیسر نیکجو کیشورسندر رائے نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے زیر زمین سطح آب کیلئے حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگرام میں حکومت کا ساتھ دینے اور عوامی نمائندے بڑے پیمانے پر اس میں شامل ہوں ۔ یکم ؍ جولائی سے 10 دن تک ضلع میں پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے پانی کے ہر بوند کا استعمال کرتے ہوئے زیر زمین سطح آب کے اضافہ کیلئے اقدامات کریں ۔ سماج میں نصف آبادی خواتین کی ہے اور خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرنے کی صورت میں پروگرام کی کامیابی یقینی ہے اس موقع پر سرپنچ نے ضلع کلکٹر اور نوڈل آفیسر کو تہنیت پیش کی ۔