زیر زمین پانی کے ذخیرہ اندوزی کے لیے گڑھوں کی کھدائی پر زور

   

ہر مکان میں لازمی عمل کرنے کی خواہش ، خصوصی مہم ، ایم ڈی ایچ ایم ڈی اے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے آوٹر رنگ روڈ کے 200 گز کے اندر گھروں کے لیے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے گڑھے نصب کرنے اور 300 مربع گز سے زیادہ کی ہر جائیداد کے لیے ایک تعمیر کو لازمی قرار دیا ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے ایم ڈی اشوک ریڈی نے کہا کہ یہ حکمت عملی زیر زمین پانی کی کمی اور پانی کے ٹینکروں پر کم انحصار کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے متعلق شعور بیداری کے لیے 90 روزہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے ۔ حیدرآباد واٹر بورڈ پہلے ہی 12 ہزار بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے والی خندقوں کی تعمیر یا مرمت کرچکا ہے ۔ جس میں این جی اوز کی مدد حاصل کی گئی ۔ انہوں نے تمام مالکان سے خواہش کی کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی اس اسکیم پر عمل کریں ۔ بارش کی کمی کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی ہورہی ہے ۔ حیدرآباد میں 42 ہزار سے زائد مکانات کا سروے کیا گیا جہاں نصف سے زیادہ بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام ہی نہیں ہے ۔ اشوک ریڈی نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم آنے والے گرما میں پانی کی قلت سے محفوظ رہنے کیلئے ابھی سے ہی اس کا انتظام کریں جس کے لیے پانی کو ذخیرہ کرنے کا انتظام کریں ۔۔ ش