زیر علاج مریض کو امدادی چیک کی حوالگی

   

یلاریڈی ۔ رکن اسمبلی سریندر نے حیدرآباد کے نمس دواخانہ میں گذشتہ چند دنوں سے زیر علاج یلاریڈی کے علاقہ تماپور سے تعلق رکھنے والے لکشمی نارائنا سے ملاقات کرتے ہوئے بائیک سے گرکر شدید زخمی ہونے پر علاج کیلئے تین لاکھ روپئے کا چیک خود رکن ا سمبلی نے دواخانہ پہونچکر حوالے کیا اور متعلقہ ڈاکٹروں کو بہتر علاج کرنے کا مشورہ دیا اور متاثرہ افراد خاندان کو مزید مدد کرنے کا دلاسہ دیا ۔