زیلنسکی نے جنگ کے 500 ویں دن جزیرہ اسنیک کا دورہ کیا

   

Ferty9 Clinic

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین جنگ کے 500 ویں دن اسنیک آئی لینڈ کا دورہ کیا جو یوکرینی مزاحمت کی علامت بن چکا ہے ۔میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔جنگ کے آغاز میں اسنیک آئی لینڈ کی حفاظت پر مامور یوکرینی فوجیوں نے ایک روسی جنگی جہاز کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیاتھا۔بحیرہ اسود کے جزیرے پر روس نے قبضہ کرلیا تھا لیکن بعد میں اسے یوکرین نے دوبارہ فتح کر لیا۔ ایک ویڈیو میں، یوکرین کے صدر نے اسے ’’فتح کی جگہ‘‘ قرار دیا جسے دوبارہ کبھی فتح نہیں کیا جاسکے گا۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپ میں زیلنسکی نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہیکہ روس کے ذریعہ ہم 24 فروری 2022 کو یوکرین پر کئے گئے حملے کے بعد روس کے قبضے میں لیے گئے اپنے علاقہ کا ایک ایک انچ واپس لے لیں گے۔
زیلینسکی نے ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں فتح کے مقام سے 500 دنوں کی لڑائی کیلئے اپنے تمام فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔یوکرائنی صدر نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ گزشتہ سال ماریوپول میں ازوسٹال اسٹیل پلانٹ کے محاصرے کے دوران روس کے ذریعہ گرفتار کیے گئے پانچ کمانڈروں کے ساتھ ترکی کے دورے سے واپس آ گئے ہیں۔قیدیوں کے تبادلے کے تحت روسی قید سے رہائی کے بعد وہ ستمبر 2022 سے ترکی میں تھے ۔ ان کی وطن واپسی کی حیثیت واضح نہیں ہے کیونکہ اصل ڈیل میں انہیں ترکی میں رہنے کا پابند کیا گیاتھا۔