زیلنسکی نے مرکل اور سرکوزی کو یوکرینیوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا

   

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں جرمنی اور فرانس کے سابق قائدین انجیلا مرکل اور نکولس سرکوزی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں یوکرینی شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ”میں مسز مرکل اور مسٹر سرکوزی کو بوچا کا دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ روس کو دی جانے والی 14 سالہ رعایتوں کی پالیسی کا کیا نتیجہ نکلا ہے”۔ زیلنسکی دارالحکومت کیف کے مضافاتی علاقے بوچا کا حوالہ دے ہے تھے۔ جہاں نعشوں کیانبار لگے ہوئے ہیں۔زیلنسکی 2008 کے ناٹو‘‘ سربراہی اجلاس کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر بات کر رہے تھے جو بخارسٹ، رومانیہ میں منعقد ہوا تھا۔ ناٹو اتحاد نے ایک گرما گرم اندرونی بحث کے بعد جارجیا اور یوکرین کو رکنیت دینے کا وعدہ کیا لیکن اس کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی۔