زیلنسکی کا یوکرین کی تعمیر نو کیلئے مارشل پلان کا مطالبہ

   

کیف : یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک کی تعمیر نو کے سلسلے میں ایک قسم کے مارشل پلان کے ذریعے مالی اعانت کی ضرورت کا اظہار خیال کیا ہے۔ اس سے قبل وارسا میں ایک بین الاقوامی امدادی کانفرنس کے دوران کییف کے لیے تقریباً چھ ارب یورو جمع کیے گئے تھے۔ زیلنسکی کے مطابق یہ رقم یوکرین میں معمول کی زندگی کو بحال کرنے اور ضروری چیزوں کو حاصل کرنے کے لیے مطلوب امداد کا صرف ایک حصہ ہے۔ اس لیے مارشل پلان کی طرح کے ایک امدادی پروگرام کی ضرورت ہے۔ امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپی ممالک کی تعمیر نو کے لیے مارشل پلان کے تحت ہی مدد کی تھی۔