لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن منگل کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو سرونسٹن چرچل لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا اور اس طرح دونوں قائدین کی ان صلاحیتوں کی سراہنا کی جو انہوں نے اپنے اپنے ملک میں بحرانی کیفیت کے دوران بروئے کار لائیں ۔ زیلنسکی نے ویڈیو لنگ کے دریعہ ایوارڈ اصل کیا جس کیلئے بورس جانسن کے لندن میں واقع دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ تقریب میں آنجہانی چرچل کے ارکان خاندان ، یوکرین کے سفیر متعینہ لندن ویڈیم پرسٹائیکو اور ایسے یوکرینی فوجی موجود تھے جنہوں نے برطانوی فوجیوں سے تربیت حاصل کی ۔ اس موقع پر زیلنسکی نے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے بورس جانسن اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ جانسن اور زیلنسکی کی دوستی اس وقت سے شروع ہوئی جب یوکرین پر روس کے حملہ کے بعد جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا تھا ۔جاریہ ماہ کے اوائل میں زیلنسکی نے جانسن کے لیبر پارٹی سے علحدہ ہونے پر دکھ کا اظہار کیا تھا ۔ چرچل لیڈر شپ ایوارڈ کا آغاز 2006ء سے کیا گیا جبکہ اسے حاصل کرنے والوں میں پرنس چارلس ، برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم مارگریٹ تھیچر اور جان میجر کے علاوہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ میڈالن البرائٹ شامل ہیں ۔