زیلنسکی کی ناٹو کے سکریٹری جنرل روٹے سے ملاقات

   

کیف، 3جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو لیتھوانیا کے ولنیئس میں ناٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے سے بخارسٹ نائن اور نورڈک ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات کی۔زیلینسکی نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ انہوں نے روٹے کو ترکی میں یوکرین اور روسی وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ زیلنسکی نے کہا، “میں نے انہیں قیدیوں کے تبادلے اور بچوں کی واپسی کے حوالے سے استنبول میں ہونے والی آج کی بات چیت کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں بتایا۔ روس کی طرف سے غیر مشروط جنگ بندی کو مسترد کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔”زیلینسکی اور روٹے نے یوکرین کے لیے اگلے سفارتی اقدامات اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر نے بعد میں کہا کہ یوکرین کو 24-25 جون کو دی ہیگ میں ہونے والے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔