زیلنسکی کی پوٹن کے ساتھ ملاقات کی پیشکش

   

کیف ۔11؍مئی ( ایجنسیز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ اس ہفتے ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں جس کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ان پر زور دیا کہ وہ ترکی میں امن مذاکرات کے لیے روسی رہنما کی پیشکش کو فوری طور پر قبول کریں۔یوکرین کے اتحادیوں نے اتوار کو اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوٹن کے غیر مشروط جنگ بندی پر رضامندی سے قبل مزید بات چیت نہیں ہو سکتی۔
لیکن ٹرمپ نے پوٹن پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو کمزور کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو فوری طور پر جمعرات کو روسی حکام سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کرنی چاہیے۔