زینت امان نے یادو ں کی بارات فلم سے جڑا قصہ شیئر کیا

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے اپنی فلم یادوں کی بارات سے جڑا ایک قصہ سوشیل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔زینت امان نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنا اکاونٹ بنایا ہے اور تب سے وہ مسلسل مزیدار مواد شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ زینت امان اپنی یادوں کو مداح کے ساتھ شیئر کر اپنے بارے میں کچھ نہ کچھ بتاتی رہتی ہیں ۔ زینت امان نے ایک بے حد پیاری تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘یادوں کی بارات’ فلم کے گانے سے جڑا قصہ شیئر کیا ہے ۔زینت امان نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ سال 2005میں جب وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ اٹلی میں چھٹیاں منارہی تھیں تو وہ ایک کیفے میں بیٹھ کر آئس کریم کا لطف لے رہی تھیں، تب انہوں نے ایک اٹالین کو اپنے گانے’یادوں کی بارات‘ کے گانے کی دھن کو انہوں نے اس شخص کے آکارڈین پر بجاتے ہوئے سنا ۔ وہ دھن سن کر وہ مدہوش ہو گئیں۔ زینت بیرون ممالک میں اپنی گانے کی دھن سن کر اتنی زیادہ خوش ہوئیں کہ انہوں نے اپنا پورا پرس اس کی ٹوپی میں ڈال دیا۔