کولون (جرمنی) :جرمنی کے ٹاپ سیڈ نوجوان الیگزنڈر زیوریوف اور سیکنڈ سیڈ رابرٹو بتستا انگوت نے جیت کے ساتھ کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 23 سالہ زیوریوف نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی لائیڈ ہیرس کو تین سیٹوں میں 6-4، 3-6، 6-0 سے شکست دی۔زیوریوف نے پہلا سیٹ جیتنے کے لئے جدوجہد کی لیکن وہ سیٹ 6-4 سے جیتنے میں کامیاب رہے ۔ تاہم جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے دوسرا سیٹ جیت کر اور تیسرے سیٹ میں میچ لے جاکر واپسی کی۔ زیوریوف نے تیسرے سیٹ میں ہیرس کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور سیٹ 6-0 سے جیت کر میچ جیت لیا۔ دنیا میں ساتویں نمبر پر آنے والے زیوریوف کا مقابلہ اب اسپین کے الیگزینڈرو ڈیوڈووک فوکینا سے ہوگا ۔جنہوں نے ڈینس نوواک کو 6-3، 2-6، 6-3 سے شکست دی۔بتیستا انگوت کا مقابلہ ایک اور سیمی فائنل میں کینیڈا کے فیلکس اگور ایلیسامی سے ہوگا۔ بتستا نے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں ہبرٹ ہرکاز کو 7-6، 5-7، 6-0 سے شکست دی۔ تاہم ایگور الیسامی کو رادو البوٹ پر 6-3 ، 6-0 کی فتح کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔