زیوریو نے کولون خطاب جیت لیا

   

برلن ۔ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے کینیڈا کے فیلکس اگیور آلائیشم کو راست سٹوں میں شکست دے کر سال کا پہلا اے ٹی پی خطاب اپنے نام کیا۔فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کا مقابلہ کینیڈا کے فیلکس اگیور آلائیشم تھا اورسال کے پہلے اے ٹی پی خطاب کے حصول کے لیے جرمن کھلاڑی نے حریف کے خلاف پہلا سٹ 3۔6 سے اپنے نام کیا۔دوسرے سٹ میں بھی اگیور آلائیشم کوئی مسابقتی کھیل پیش نہیں کرپائے اور سٹ 3۔6 سے ہار گئے۔یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست کھانے والے زیوریو نے اس مرتبہکوئی غلطی نہ کی۔یہ الیگزینڈر زیوریو کا مجموعی طور پر 12واں اور رواں سال کا پہلا اے ٹی پی خطاب ہے۔