سرینگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ زیون حملہ جیش محمد جنگجو تنظیم سے وابستہ تین جنگجوؤں نے انجام دیا جن میں سے دو غیر مقامی جبکہ ایک مقامی جنگجو تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں کا مقصد پولیس پر حملہ کرکے ان سے ہتھیار چھیننا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک جنگجو زخمی ہوا ہے جس کے خون کے نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگجو پہلے پانپور کی طرف بھاگے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے ترال پلوامہ کا رخ کیا ہے ۔