زیڈان کے مقام پر کارلو میڈرڈ کے نئے کوچ

   

میڈرڈ: مایوس کن سیزن کے بعد ٹیم کو دوبارہ کامیابی کی ڈگر پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے ریئل میڈرڈ نے اپنے سابق کوچ زین الدین زیڈان کے مقام پر ایک اور سابق کھلاڑی کارلوآنسولوٹی کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔ زیڈان جنہوں نے گذشتہ ایک دہے کے دوران ٹیم کی جانب سے ٹرافی حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ 61 سالہ کارلو کو اسپینش ٹورنمنٹ کے ایک طاقتور کوچ کی شہرت حاصل ہے جنہوں نے 2013 تا 2017ء دو سیزن کے دوران 4 خطابات اپنی ٹیم کو جتوائے ہیں جس میں اے سی میلان کے ساتھ چمپئنس لیگ کے دو خطابات قابل ذکر ہیں۔ یادرہے کہ رواں سیزن رئیل میڈرڈ کے مظاہرے مایوس کن رہے اور وہ ایک دہے کے دوران پہلی مرتبہ خطاب حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد فرانس کے سابق کپتان اور ٹیم کے کوچ زین الدین زیڈان نے کوچ کے عہدہ سے استفعی دے دیا ہے حالانکہ ان کا کلب کے ساتھ معاہدہ کی معیاد ہنوز باقی تھی ۔