زی سنیما ایوارڈ 2019: فلم سنجو اور پدماوت کو بہترین فلم ایوارڈ

,

   

ممبئی : زی سنیما کی جانب سے تقسیم ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ اس تقریب میں فلم اداکاروں ورون ڈھون ، ایوشمان کھرانہ ،کرتی سنن ، مادھوری ڈکشٹ ، رنویر سنگھ او ردیگر کئی اسٹارس نے اس تقریب میں ڈانس کا مظاہرہ کر کے سامعین کو داد تحسین حاصل کی ۔ ان فنکاروں کے شرف میں ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا ۔ اس منعقدہ تقریب میں ایکٹریس عالیہ بھٹ نے فلم ’’ کلنک ‘‘ کا خصوصی کاسٹیوم زیب تن کیا ۔

جبکہ مادھوری ڈکشٹ بھی بیحد خوبصورت نظر آرہی تھی ۔ اس تقریب کو وکی کوشل او رکارتک آریان نے ہوسٹ کیا۔ایوشمان کھرانہ نے زبر دست اسٹیج پر زبردست پرفارم کیا ۔ اور فلم پدماوت میں بہترین اداکاری کیلئے رنویر سنگھ کو بیسٹ ایکٹر ایوارڈ دیاگیا ۔ جبکہ فلم سنجو میں زبردست اداکاری کے سبب رنبیر کپور کو بھی بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ہدایت سنجے لیلا بھنسالی کو فلم پدماوت کیلئے بیسٹ ڈائریکٹر ایوارڈ دیاگیا ۔

دیپکا پڈوکون کو فلم پدماوت میں بہترین اداکاری کیلئے ایوارڈ دیا گیا ۔ جبکہ وکی کوشل کو بیسٹ سپورٹگ ایکٹر کے لئے ایوارڈ دیاگیا۔ فلم زیرو نے بھی ایوارڈ حاصل کئے ۔ فلم اداکارہ کیٹرینہ کیف کو بہترین اداکار کے سبب ایوارڈ دیاگیا ۔ ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کو بھی ایوارڈ دیا گیا ۔ ہیمامالینی کو بھی انڈین سنیما میں اچھا تعاون کرنے کیلئے انہیں بھی ایوارڈ دیا گیا ۔