دھرم شالہ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے انکشاف کیا کہ تجربہ کار فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اتوارکو ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف رواں ونڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کے انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔ لیتھم نے مزید کہا کہ مستقل کپتان کین ولیمسن ابھی تک زخمی انگوٹھے سے صحت یاب ہورہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ وقت پر فٹ ہو جائیں گے۔ 15 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ونڈے میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے ساؤتھی کے دائیں انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور فریکچر ہوگیا تھا۔ ان کی سرجری ہوئی اور انگوٹھے میں پلیٹ اورکچھ پیچ ڈالے گئے تاکہ ورلڈکپ میں حصہ لینے کی کوشش میں ان کی صحت یابی ہو سکے۔ولیمسن کی بنگلہ دیش کے خلاف رن مکمل کرتے ہوئے انگلی میں فریکچر ہوا اور دائیں گھٹنے میں سرجری کے بعد واپسی کے مقابلے میں 78 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔