ساؤتھ افریقہ کے ٹی آر ایس حامیوں کی وزیر فینانس ہریش راؤ سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس این آر آئی ساؤتھ افریقہ شاخ کی کور کمیٹی ارکان نے آج حیدرآباد میں وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر این آر آئی ساؤتھ افریقہ کے کنوینر وینکٹ راؤ، آئی ٹی سکریٹری جے وشنو ، سائی کرن ، نودیپ ریڈی ،آر سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔ انہوں نے بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی کو یقینی قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے ریاست کی ترقی کیلئے جو قدم اٹھائے ہیں، عوام انتخابات میں ٹی آر ایس کی تائید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپلٹیز اور کارپوریشنوں نے بنیادی سہولتوں کی فرا ہم کے لئے حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ این آر آئی ٹی آر ایس قائدین نے امید ظاہر کی کہ بلدی انتخابات کے نتائج اسمبلی انتخابات کی طرح ہوں گے ۔ انہوں نے سوشیل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کا تیقن دیا ۔ این آر آئی قائدین نے کہا کہ ہر الیکشن میں این آر آئی نے پارٹی کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے۔