ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے آندھرا پردیش میں آٹھ ٹرینیں منسوخ کیں

   

حیدرآباد، 15 جون (یو این آئی) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کل صبح آندھرا پردیش تھاڈی ۔ انکاپلے ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان کوئلہ سے لدی مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے 15 سے 17 جون تک آٹھ ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ۔ ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر چودھری راکیش نے آج ایک ریلیز میں کہاکہ منسوخ ٹرینیں 15 اور 16 جون کو 12805 وشاکھاپٹنم-لنگم پلی، 16 اور 17 جون کو 12806 لنگم پلی-وشاکھاپٹنم، 17220 وشاکھاپٹنم- مچھلی پٹنم16 اور 17 جون کو ، 17219 مچھلی وشاکھا پٹنم 15 اور 16 جون کو، 17240 کو وشاکھاپٹنم – گنٹور 15 اور 16 جون، 17239 گنٹور – وشاکھاپٹنم 16 جون کو، 22701 کو وشاکھاپٹنم – وجئے واڑہ 16 جون کو اور 22702 وجے واڑہ۔ وشاکھاپٹنم 16 جون کو ہیں۔