ساؤتھ کوریا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر

,

   

Ferty9 Clinic

سیئول ۔ جنوبی کوریا میں پیر کو محکمہ صحت نے کہاکہ ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں آچکا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ اس پر بھی قابو پا نے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ امراض پر کنٹرول اور اُن کے انسداد سے متعلق کوریا سنٹر کے ڈائرکٹر جیانگ ایونگ نے کہاکہ اوائل مئی کے دورن واضح ہوگیا تھا کہ ساؤتھ کوریا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی آئیگی ۔ تاحال اس ملک میں 12438 کورونا کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔