حیدرآباد یکم جولائی (یواین آئی) تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے آپریشن مسکان کے 9 ویں مرحلہ کا آغاز کیا جس کا مقصد بے گھر بچوں اور زبردستی بچہ مزدوری میں ڈھکیلے گئے بچوں، بھکاری اور کچرا چننے والے بچوں کو بچانا اور ان کی بازآبادکاری کے اقدامات کرنا ہے ۔ نکیتاپنت ڈی سی پی (ویمن اینڈ چلڈرن سیفٹی ونگ) سائبرآباد آپریشن مسکان کے 9ویں مرحلہ کے حصہ کے طور پر ٹیموں کی کارکردگی کی نکرانی کریں گی۔ یہ پروگرام جولائی کے اوآخر تک جاری رہے گا۔ کمشنر سائبرآباد اسٹیفن رویندرا نے سب انسپکٹر، ایک خاتون کانسٹیبل اور تین مرد پولیس کانسٹیبلس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔