سائبرآباد میں نوجوان کی خودکشی

   


حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میں ایک نوجوان نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق (27) سری رام جو پیشہ سے آٹو موبائیل گیاریج کا مالک تھا، منی کنڈہ پنچاوتی کالونی میں اپنے والدین کے ہمراہ رہتا تھا جس نے آج صبح نشہ کی حالت میں والدین سے جھگڑا کرنے کے بعد چاقو سے گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ سری رام گذشتہ 10 سال سے آٹو موبائیل گیاریج چلارہا تھا اور شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا اور اکثر نشہ کی حالت میں اس کے والدین سے جھگڑا کرتا تھا۔ کل رات نشہ کی حالت میں مکان لوٹنے کے بعد اس نے والدین سے جھگڑا کیا اور آج صبح جب اس کے والدین حالت نیند میں تھے، اس نے جھگڑا کیا اور چاقو سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع