سائبرآباد میں پولیس انسپکٹران کے تبادلے

   

حیدرآباد : سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 6 انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ۔ پی رمنا ریڈی ایس او ٹی بالا نگر کا تبادلہ دنڈیگل پولیس اسٹیشن کردیا گیا ہے جبکہ بی جیمس بابو ڈی الوال سے ایس او ٹی بالا نگر ، ایم منو یادو ایڈیشنل انسپکٹر صنعت نگر کو صنعت نگر انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ ایس نوین کمار سی سی ایس ( سی سی آر بی) سائبرآباد سے انسپکٹر شاد نگر ، اے سریدھر کمار شاد نگر ٹاؤن پی ایس سے اسپیشل برانچ شمس آباد، بی کشن کمار کا اسپیشل برانچ شمس آباد زون سے اسپیشل برانچ مادھا پور زون تبادلہ کردیا گیا ہے ۔