رات کو کالونیوں میں گھوم کر مکانات میں سرقہ کی 10 وارداتیں
حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنر نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری اپنی کارروائی کے تحت 5 بدنام زمانہ عادی مجرمین کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے اور 38 سالہ ومشی کرشنا عرف شام متوطن پرکاشم ضلع 26 سالہ بی سی ناگیندر ابو ساکن شاہ میر یپٹ 24 سالہ پلے ہریش بابو ساکن شاہ میر پیٹ 32 سالہ وی راملو ساکن شنکر پلی 24 سالہ ایم روی کمار ساکن شاہ آباد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ ومشی کرشنا پیشہ سے ایم بی اے گریجویٹ تھا ۔ جو سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ رات کالونیوں میں گھوم کر بند مکانات کو نشانہ بناتا تھا ۔ سال 2018 اور 2019 میں اس نے 10 وارداتیں انجام دیں جیڈی میٹلہ پولیس نے 20 مارچ سال 2019 میں اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ جو جیل میں قید ہے ۔ جبکہ بی پی ناگیندر بابو اور پلے ہریش بابو رچہ کنڈہ سائبرآباد اور سدی پیٹ کمشنریٹ میں سرقہ کی کئی وارداتیں انجام دے چکے ہیں ۔ جنہیں میڑچل پولیس گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ راملو ساکن شنکر پلی اس نے سال 2018 اور 2019 میں کل 6 وارداتیں انجام دی تھیں ۔ شنکر پلی پولیس نے جنوری سال 2019 میں اس کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا تھا ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر ذرائع کے مطابق ایم روی کمار جو 4 کریمنل کیسوں میں ملوث تھا جس میں ایک قتل کی واردات بھی شامل ہے ۔ باوجود اس کے یہ عادی مجرم مزید سازشوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے ۔ پولیس کمشنر نے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔
