حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں سب انسپکٹرس آف پولیس کے بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندر نے آج شام اس سلسلہ میں احکامات کو جاری کردیا ۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے تحت 87 سب انسپکٹرس کے تبادلے عمل میں لائے گئے اور نو تشکیل شدہ پولیس اسٹیشن کو بھی اس تبادلوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ محمد سعید کا کتور سے نارسنگی محمد سردار مادھاپور سے شمس آباد رورل ، ایویناش بابو مادھاپور سے اللہ پور عبدالرزاق کوکٹ پلی سے مائلاردیوپلی بی ستیش رائے درگم سے راجندر نگر محمد حاجی میاں سی سی ایس مادھاپور سے سی سی ایس راجندر نگر سید عبدالباسط ٹریفک راجندر نگر سے سی سی ایس بالانگر شیخ اقبال ٹریفک راجندر نگر نے مادھاپور کے روہت ایس او ٹی راجندر نگر سے ایس او ٹی میڑچل ، مالیا نائیک مادھاپور سے سورارم ، سریجا آر سی پورم سے رائے درگم سریتا شمس آباد سے پیٹ بشیرآباد اس طرح 87 سب انسپکٹرس کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ۔ ع