سائبرآباد پولیس کیلئے 5ہزار فیس شیلڈس کا عطیہ

   

حیدرآباد۔آن فیلڈ آفیسرس کی مدد اور ان کو سیفٹی شیلڈس کی فراہمی کی مساعی کے حصہ کے طور پر دیوی سری ٹول کرافٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے سائبرآباد پولیس کو 5000فیس شیلڈس کا عطیہ دیا۔کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر نوین ورما نے سائبرآبادپولیس کمشنر وی سی سجنار کو یہ فیس شیلڈس حوالے کئے ۔یہ شیلڈس ان عہدیداروں میں تقسیم کئے جائیں گے جو لوگوں کی زندگی کی سلامتی کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔اس موقع پر سجنار نے کمپنی کی مساعی کی ستائش کی اور عوام پر زور دیا کہ وہ قواعد پر سنجیدگی سے عمل کریں تاکہ کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔