تقریباً ایک ہزار افراد OLX دھوکہ بازوں کا نشانہ ، اشتہاروں کے ذریعہ جھانسہ
حیدرآباد ۔2مارچ ( سیاست نیوز) سائبر مجرمین آئے دن او ایل ایکس پلیٹ فارمس پر ہزاروں سادہ لوح افراد کو دھوکہ دیتے ہوئے کروڑوں روپئے ہڑپ رہے ہیں ۔ چنانچہ پولیس میں ان واقعات کے خلاف کی جانے والی شکایت میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے ۔ پولیس کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین تفصیلات سے انکشاف ہوا ہے کہ سال 2019ء کے دوران تین کمشنریٹس کے تحت واقع علاقوں کے متاثرین کم سے کم 13کروڑ روپئے گنواں بیٹھے ہیں ۔ پولیس نے کہا ہے کہ آن لائن پر رقومات سے محرومی اور دھوکہ دہی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں بھولے بھالے اور سادہ لوح افراد بھاری رقومات سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ پولیس نے کہا کہ سائبر دھوکہ باز ابتداء میں او ایل ایکس پر موٹر سیکلس ، موٹر کاررس یا دیگر قیمتی اشیاء کی فروخت کے اشتہارات دیا کرتے ہیں ۔ گاہک جب خریدی سے دلچسپی ظاہر کرتے ہیں تو دھوکہ باز ٹھیک انہیں یہ باور کرواتے ہیں کہ وہ ہندوستانی فوج میں کام کرتے ہیں اور ان کا اچانک تبادلہ ہوگیا ہے جس کے سبب وہ انتہائی کم قیمت پر اپنا اشیاء فروخت کررہے ہیں ۔ اپنا دھوکہ دہے کے ہونے والے شکار سے کہتے ہیں کہ ای ۔ ویلٹس یا بینک اکاؤنٹس کے ذریعہ رقم ادا کریں اور ایسا کرنے پر بہ آسانی دھوکہ دیا کرتے ہیں ۔ آن لائن دھوکہ دہی کے ان واقعات کو روکے کیلئے سائبرآباد ، حیدرآباد اور رچہ کنڈہ جیسے تین پولیس کمشنریٹس اب مختلف تھیٹروں میں فلموں کی نمائش کے دوران اشتہارات کے ذریعہ اور دیگر مقامات پر پمفلٹس کی تقسیم کے ذریعہ عوامی شعور بیدار کررہے ہیں لیکن شعور بیداری مہم کے باوجو د او ایل ایکس کے ذریعہ آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کیونکہ فروخت کنندگان کی طرف سے پورٹل پر دیئے جانے والے اشتہارات کی توہین نہیں ہوپا رہی ہیں ۔ 2019ء میں سائبرآباد پولیس کو 1,309 شکایت موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد 4,37,69,843 روپئے سے محروم ہوگئے ۔ جیسے حیدرآباد پولیس کو موصولہ 1,642 شکایات کے مطابق دھوکہ دہی کے شکار ان افراد کو 5,23,00,000روپئے سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ رچہ کنڈہ میں 887 شکایات موصول ہوئیں جن میں 3,74,90,680 کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے ۔ حالیہ واقعہ میں پولیس کو اشوک نگر کی ساکن ایک خاتون کی شکایت 13 ڈسمبر 2019ء کو موصول ہوئی تھی ، اس خاتون نے کہا کہ اس نے امریکہ میں ایک ہوٹل ریسپشنسٹ کیلئے ملازمت کا ایک اشتہار او ایل ایکس پر دیکھا تھا ، ایک شخص نے جس کی شناخت ستیہ کی حیثیت سے کی گئی ہے اس سے رابطہ کرتے ہوئے اپسپورٹ ، آدھار اور دیگر دستاویزات کی نقل روانہ کرنے کیلئے کہا تھا ۔ بعدازاں اس نے اس لڑکی کا تعارف دنیش نامی ایک شخص سے کرواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہی اس کے ویزا اور ٹیکٹنگ کے کام انجام دیتا ہے ۔ دنیش نے شکایت گذار خاتون سے رابطہ کرتے ہوئے ویزا ، ٹکٹ اور دیگر کئی کاموں کے بہانے 1,97,000 روپئے ہڑپ لیا ۔ پولیس نے کہا کہ دنیش ہی او ایل ایکس اور دیگر پلیٹ فارمس پر اشتہار پوسٹ کرتا ہے اور امریکہ اور دیگر ممالک کی ہوٹلوں میں ملازمتیں دلانے کا لالچ دیا کرتا ہے ۔ جب دلچسپی رکھنے والے سنجیدہ امیدوار وہاں پہنچتے ہیں تو وہ مختلف حیلے بہانے بناتے ہوئے ان سے لاکھوں روپئے بٹور کر لاپتہ ہوجایا کرتا ہے ۔ پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سائبر جرائم اور دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے بالخصوص او ایل ایلس اور دیگر پلیٹ فارمس سے اشیاء کی خریدی کے دوران غیر معمولی چوکسی و محتاط رہیں تاکہ بھاری رقم بے محرومی سے محفوظ رہ سکیں ۔