نظام آباد میں عہدیدارو ں کے اجلاس سے پولیس کمشنر ستیہ نارائن کا خطاب
نظام آباد: 8؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر ستیہ نارائنا نے سائبر جرائم کی روک تھام کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر ستیہ نارائنا پولیس کمانڈنٹ کنٹرول ہال میں عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہیکنگ سائبر تحفظ کی تربیت حاصل کرنے والے عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے مختلف ریاستوں کے حکومتوں کے تعاو ن سے بکنگ ، معاشی ایجنسی ، ٹیلی کام آپریٹر س سے رابطہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی جانب سے حاصل کردہ رقم اور بینک کھاتوں کی نشاندہی کرنے ، ریاستی ، بین ریاستی ملزمین کی نشاندہی کرنے میں سائبر سیکوریٹی بیورو اہم رول ادا کرتی ہے لہذا اس خصوص میں جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس کمشنر ستیہ نارائنا نے کہا کہ 9؍ ستمبر کے روز قومی لوک عدالت ہے آپسی رضامندی کے ذریعہ کیسوں کی یکسوئی کرنے لوک عدالت سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے انتخابات کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنے ضلع کی سرحدوں پر چیک پوسٹ کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی فوکس ایکٹ اور دیگر کیسوں کی تحقیقات میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔