’’سائبرجہادی‘‘ کو پانچ سال کی سزائے قید

   

برلن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی جرمنی کی ایک عدالت نے ایک 39 سالہ شخص کو شام میں اسلامی گروپ کے ساتھ تعاون کرنے کا قصوروار قرار دیا۔ جمعہ کے روز ڈسلڈرف کی علاقائی عدالت نے مذکورہ شخص کو جس کا نام ظاہر نہیںکیا گیا ہے، پانچ سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ججس کے فیصلہ کے مطابق مذکورہ شخص نے شام کے عسکریت پسند گروپ احرارالاسلام کو رات میں صاف نظر آنے کے لئے استعمال کئے جانے والے آلات، آتشیں اسلحہ صاف کرنے کے آلات اور ایمبولینس گاڑیاں دی تھیں۔ علاوہ ازیں مذکورہ شخص پر اسلامی گروپ کی تشہیر کے لئے مواد فراہم کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ ملزم کے وکلاء اسے بری کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔