سائبرکرائم سے چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ : ضلع ایس پی

   

محبوب نگر : دھوکہ دہی کے واقعات میں روز بہ روز اضافہ باعث تشویش ہے ۔ خصوصاً سائبر کرائم میں بھی اضافہ سے چوکسی احتیار کرنا ضروری ہے ۔ ضلع ایس پی ریما راجیشوری نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ آن لائن دھوکہ دہی میں پہلے دوستانہ ، آفرس ، انعامات کا لالچ دیتے ہوئے تعلقات قائم کئے جارہے ہیں ۔ لہذا عوام کسی بھی نامعلوم شخص سے دوستی کریں اور نہ اس کی باتوں میں آئیں ۔ بٹنگ جو کہ موبائیل فون پر کی گئی افراد اپنی رقومات سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اس تعلق سے پولیس وقفہ وقفہ سے عوام کو ہوشیار کرتی آرہی ہے کیونکہ معصوم اور بھول بھالے لوگ نامعلوم افراد کے ہاتھوں نقصان کا شکار بن رہے ہیں ۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور دھوکوں سے محفوظ رکھیں ۔تعلیمی رغبت اور بہترین ماحول سازگار کرنے کی طرف توجہ دیں ۔