ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر دھوکہ دہی میں اضافہ افسوسناک، انچارج پولیس کمشنر نظام آباد
نظام آباد: 25/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج پولیس کمشنر سندھو شرما کے احکامات پرایڈیشنل پولیس کمشنر (ایڈمن) مسٹر بسوار ریڈی کی نگرانی میں سائبر کرائم اے سی پی وینکٹیشور راؤ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ایڈمن) بسوا ریڈی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے سائبر کرائمس کی تعداد میں اسی سطح پراضافہ ہو رہا ہے۔ سائبر کرائمس کو روکنے کے لیے سائبر کرائمس کے عہدیداروں کو دلچسپی سے کام کرنا ناگزیر ہے اور سائبر کرائمز کے عہدیدار وں کو دیہات دیہات پہنچ کر شعور بیداری پروگرام شروع کرنے کی خواہش کی ۔حالیہ چند دنوں سے ڈیجیٹل گرفتاریوں کی بہت سے کال وصول ہو رہے ہیں اور اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ابھی تک کوئی حقیقی ڈیجیٹل گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ اس مقصد سے محکمہ پولیس کی جانب سے ایک خصوصی لائحہ عمل کو ترتیب دیا ہے اگر کسی کو اس طرح کے فرضی کال وصول ہونے کی صورت میں وہ سائبر کرائم کو ٹول فری نمبر 1930 پر اطلاع دے سکتے ہیں مسٹر بسوا ریڈی نے کہا کہ متاثرہ افراد فوری طور پر شکایت کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے رقم گم ہو جاتی ہے تو جعلی لین دین کو فوراً روک دیا جائے گا وہ سائبر کرائم کے مقدمات میں مکمل ثبوت اکٹھے کرنے اور مجرموں کی شناخت کر کے انصاف دلانے میں متعلقہ اکاؤنٹس کو فوری طور پر معطل اور منجمد کر دیا جائے گا ۔ متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے گا انہوں بتایا کہ نظام آباد پولیس کمشنریٹ نظام آباد، آرمور اور بودھن ڈیویژن کے تحت آنے والے تمام پولیس اسٹیشنوں میں عوامی بیداری پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔اس پروگرام میں سائبر کرائم پولیس نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے واقف کروایا گیا۔اس پروگرام میں سائبر کرائم اے سی پی وینکٹیشور راؤ، نظام آباد اے سی پی سری راجا وینکٹ ریڈی، ٹاؤن سرکل انسپکٹر سرینواس راج، ڈچپلی سرکل انسپکٹر ملیش سائبر پولس اسٹیشن انسپکٹر مقیت پاشاہ سی سی آر بی عملہ اور سائبر کرائم عملہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔