سائبریا میں ایم آئی۔8 ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

   

ماسکو، 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی علاقائی ہنگامی خدمات کے نمائندہ نے جمعہ کو بتایا کہ ملک کے ایم آئی ۔ 8 ہیلی کاپٹر نے انجن میں خرابی آنے کے سبب سائبیریا کے راسنویارک کرائی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔نمائندے نے بتایا کہ راس ایویا کی ایم آئی۔ 8 ہیلی کاپٹر نے کھٹنگا کے 289کلومیٹر جنوب مشرق میں ہنگامی لینڈنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 14 مسافر اور پائلٹ عملے کے تین ارکان سوار تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔ پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔