سائبر آباد میں آن لائین ٹریڈنگ کی دھوکہ دہی کے دوواقعات

   

حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد میں آن لائن ٹریڈنگ دھوکہ دہی کے 2 معاملے سامنے آئے جن میں متاثرین کو جملہ 4.15 کروڑ کا نقصان ہوا ۔ سائبر کرائم حکام کے مطابق جعلسازوں نے مشہور کمپنیوں کے ظاہر کیا اور فیس بُک اور انسٹا گرام کے ذریعہ متاثرین کو لالچ دیا۔ متاثرین کو بھاری منافع ظاہر کرنے والے گروپس میں شامل کیا گیا۔ جعلی تجارتی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے پر آمادہ کیا گیا اور اسٹاک ٹریڈنگ، آئی پی او اور بلاک ڈیلز سے یقینی منافع کے وعدوں کے تحت بار بار رقم کی منتقلی کی گئی۔ پہلے کیس میں متاثرہ کو 2.24 کروڑ کا اور دوسرے کیس میں متاثرہ کو 1.91 کروڑ کا نقصان ہوا جس سے صرف 10.66 لاکھ ہی برآمد ہوئے۔ سائبرآباد پولیس نے بینک حکام کے ربط کرکے 25.10 لاکھ روپئے کو روکے رکھا۔ اسے قانونی طریقہ کار کے ذریعہ متاثرین کو واپس کیا جائیگا۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل یا سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 کے ذریعہ فوری طور پر شکایت درج کریں۔ (ش)